سائن اِن   |   رکنیت براے بلاگ

شمولیت اور استعداد کار کے حوالے سے نوجوانوں کی راہنمائی کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

رائٹر Admin


بہاولپور: 15 تا 20اگست 2014

برگد تنظیم برائے ترقی نوجوانان نے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ مورخہ 15تا20اگست2014 کو جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں میں 39ایسے نوجوان لڑکے لڑکیوں کیساتھ کی، جو نوجوانوں کے لیے کام کرنے والے مختلف 18اداروں کے ساتھ منسلک ہیں۔ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والی درج ذیل ادارہ جات کے نوجوان ملازمین اس تربیتی ورکشاپ کا حصہ رہے۔


۱۔ فاطمہ جناح ویمین ویلفیئر آرگنائزیشن                          ۲۔ سیرانی ویلفیئر سوسائٹی
۳۔ نصرت ویلفیئر آرگنائزیشن                                    ۴۔ الرحیم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن
۵۔ مشن فاوئڈیشن                                               ۶۔ اُجالا ویلفیئر آرگنائزیشن
۷۔ سوشل سروس کمیٹی                                         ۸۔ پلان پبلک ویلفیئر آرگنائزیشن
۹۔ عوامی ویلفیئر اینڈ رورل ڈویلپمنٹ سوسائٹی                  ۱۰۔ نگاہ فاوئڈیشن پاکستان
۱۱۔ تنظیم فلاح معاشرہ                                         ۱۲۔ میری سٹوپس سوسائٹی
۱۳۔ سوچ ویلفیئر آرگنائزیشن                                   ۱۴۔ ہیلتھ کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی
۱۴۔ فاطمہ ویمین ویلفیئر آرگنائزیشن                            ۱۶۔ اجتماعی ترقیاتی کونسل
۱۷۔ السلطان ایڈوانسمنٹ سوسائٹی                              ۱۸۔ النساء ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن


اس تربیتی ورکشاپ میں مختلف النوع عنوانات اور مضامین کے حوالے سے کئی ایک ماہر تربیت کاروں نے فرائض انجام دیے۔
اگرچہ پہلے دن یہ بات دیکھنے میں آئی کہ شرکاء کی دلچسپی کا پیمانہ اس قدر نہیں جتنا کہ نمائیندہ ادارا جات کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی تھی تاہم تربیت کاروں نے جلد ہی مختلف سرگرمیوں کی مدد سے تمام شرکاء کی دلچسپی کو یقینی بنایا۔ چند ایک مراحل کے بعد شرکاء کی طرف سے مختلف تربیتی نقاط کے حوالے سے بھر پور سوالات اور شمولیت شروع ہو گئی جو آخر وقت تک برقرار رہی۔ ان تمام دنوں میں شرکاء کے ساتھ کئی ایک سیشنز کیے گئے جن میں جہاں پاکستان میں نوجوانوں کے موجودہ مجموعی صورت حال اور جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے مخصوص مسائل پر بات چیت کی گئی وہیں پر پنجاب یوتھ پالیسی، جنوبی پنجاب میں دستیاب مہارتوں کے حصول اور تعلیم بارے مواقع جات، ان دستیاب مواقع جات کے لیے درکار مہارتیں ، زندگی گذارنے لائق ضروری سماجی و شخصی اہلیتیں، جنوبی پنجاب میں فنی و پیشہ وارانہ تعلیم اور مہارتوں کے حوالے سے کام کرنے والے نجی ، سرکاری و نیم سرکاری ادارہ جات کی تفصیل اور جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے فنی تعلیم کے حوالے سے مزید آگاہی اور شمولیت بذریعہ تربیت وغیرہ شامل تھے۔ تربیت کے دوران ہی شرکاء نے اس بات پربھرپور آمادگی ظاہر کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ جات اور ادارہ جات میں اس طرح کی تربیت کو نہ صرف متعارف کروائیں گے بلکہ وہ اپنے تئیں اس تربیت کے دوران سیکھی گئی مہارتوں کی مدد سے ایسی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ اور کسی بھی مشکل صورت حال میں برگد تنظیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ آخر میں شرکاء نے برگد کے اس تربیتی پروگرام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔


ان تمام دنوں میں برگد تنظیم کی طرف سے صائقہ رانی نے نگران معاون کا کردار ادا کیا جبکہ احمد مغل اور منزہ یقوب نے مجموعی طوپر تربیتی ورکشاپ میں ترسیلاتی مواد کی فراہمی اور رپورٹنگ میں معاونت فراہم کی۔

آپ کی رائے



نیاز شاہ نے لکھا ہے ...

شگرڈھنڈ سرڈھےرے

Monday March 30, 2015

نیاز شاہ نے لکھا ہے ...

شگرڈھنڈ سرڈھےرے ۰۳۰۲۵۵۴۰۷۹۰

Monday March 30, 2015

saajtmcw نے لکھا ہے ...

1

Thursday September 3, 2015

saajtmcw نے لکھا ہے ...

1

Friday June 24, 2016

saajtmcw نے لکھا ہے ...

1

Friday June 24, 2016