سائن اِن   |   رکنیت براے بلاگ

ضابطہ اخلاق وقواعد و ضوابط



مرحوم نیلسن منڈیلا نے کہا تھا۔
"اگر آپ کسی شخص سے ایسی زبان میں گفتگو کرتے ہیں جو وہ جانتا ہے تو آپ کی بات سیدھی اس کے دماغ تک پہنچے گی لیکن اگر آپ کسی شخص سے اس کی اپنی زبان میں گفتگو کرتے ہیں تو آپ کی بات سیدھی اس کے دل تک پہنچے گی"۔
 
ویب سائٹ کے کچھ حصوں میں آپ برگد کے کام کے بارے میں اپنی اراء وتجاویز پیش کر سکتے ہیں یا کسی ایسے موضوع پر آپ پنی تحریر بھیج سکتے ہیں جو امور نوجوانان سے وابستہ ہو۔ لیکن از راہ کرم درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ ورنہ آپ کی طرف سے فراہم کیا گیا مواد تلف کر دیا جائے گا۔
۔ ویب سائیٹ پر رکنیت حاصل کرنے کے بعد آپ اپنی تحاریر ہم کو براہ راست بھیج سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ inpage فائل ہم کو بھیجیں تا کہ اس میں تالیف ونظر ثانی کرتے وقت سہولت میسر رہے۔ تمام تر تحاریر آپ کے ذاتی /قلمی نام کے ساتھ شائع کی جائیں گی۔
۔ فنی تعلیم بارے قابل تصدیق مقامی معلومات بمعہ تصاویر کے اس ویب سائٹ پر اولیں ترجیح حاصل کر پائیں گی۔
۔ قابل قدر اور قابل عمل تجاویز کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائے گی بلکہ ایسے نوجوانوں کو برگد اپنے دوسرے پروگرامز میں مدعو بھی کرے گا اور مزید بہتری کے لیے تجاویز کو نکھارنے کا کام بھی کرے گا۔
۔ فنی تعلیم کی اہمیت اور افادیت بارے آپ کیا خیال کرتے ہیں ؟ اس ویب سائٹ پر ضرور بتائیں۔
۔ اگر آپ اس پراجیکٹ کے کسی پرگرام یا تقریب کا حصہ رہے ہیں تو اپنے خیالات سے ہم کو ضرور آگاہ کریں تا کہ ہم اپنے کام میں مزید بہتری لا سکیں۔
۔ ہمیشہ اپنی اور دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور ایسے الفاظ، تصاویر، کارٹون یا کسی بھی طرح کے مواصلاتی مواد کے استعمال سے اجتناب برتا جائے جن سے کسی دوسرے شخص کی دل آزاری ہو۔
۔ ایسی تحاریر جن سے مذہبی و فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہو اُس کو تلف کر دیا جائے گا۔
۔ کوشش کریں کہ آپ کی تحریر میں تکرار کم سے کم ہو اور اس کی املا ٹھیک ہو۔